Live Updates

پاکستان اور آزاد کشمیر کے اندر مستقبل تحریک انصاف کا ہے‘ کوئی مائی کا لال اب سونامی کا راستہ نہیں روک سکتا‘ پورے پاکستان اور آزادکشمیر سے لوگ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پراکھٹے ہو رہے ہیں

تحریک انصاف آزادکشمیر کے رہنما طاہر کریم ملک کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 3 جولائی 2015 15:56

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف آزادکشمیر کے رہنما طاہر کریم ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے اندر مستقبل تحریک انصاف کا ہے ۔ کوئی مائی کا لال اب سونامی کا راستہ نہیں روک سکتا۔ پورے پاکستان اور آزادکشمیر سے لوگ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پراکھٹے ہو رہے ہیںآ ئندہ الیکشن میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر نوجوانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرے گی۔

تحریک انصاف کے نوجوان اپنے لیڈر عمران خان کی ایک کال پر اپنی جان نچھاور کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کی پاکستان میں بھی حکومت قائم ہو گی اور تحریک انصاف پورے آزادکشمیر اور مہاجرین کے حلقوں سے کلین سویپ کر کے حکومت قائم کرے گی اور ریاست کو حقیقی معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ اور کرپشن سے پاک بنائے گی عمران خان کے سلوگن کشمیر کشمیریوں کا ہے کو کشمیری عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا تبدیلی کا پیغام پورے ملک کے اندر گھر گھر پہنچایا جا رہا ہے ملک بھر سے قد آور سیاسی و سماجی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں جس سے جماعت مزید مضبوط، متحرک اور فعال ہو رہی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :