انتظامیہ نیلم کی ڈھیلی لگام اور ٹریفک پولیس کی عیدی مہم

شہری ماہ مقدس میں ٹرانسپورٹروں کے ہاتھوں ‘ٹرانسپورٹرزپولیس کے ہاتھوں ذلیل ورسواہونے لگے

جمعہ 3 جولائی 2015 15:56

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)انتظامیہ نیلم کی ڈھیلی لگام اور ٹریفک پولیس کی عیدی مہم ،شہری ماہ مقدس میں ٹرانسپورٹروں کے ہاتھوں جبکہ ٹرانسپورٹرزپولیس کے ہاتھوں ذلیل ورسواہونے لگے ،اصلاح اور بہتری وسفری سہولت کانام ونشان تک نہیں،اڈہ منیجر وں کی ملی بھگت 10 کلو سامان کا100 روپے کرایہ وصولی ، پبلک سروس گاڑیاں مال بردار بنادی گئیں،کٹھارہ گاڑیاں مسافروں کیلئے وبال جان بن گئیں،نیلم کی ضلعی انتظامیہ خاموش، ٹریفک پولیس روایتی بے حسی کے تحت عیدی مہم میں مصروف ، کرایوں کی مد میں لوٹ کھسوٹ عروج پر ہے ۔

تفصیلا تکے مطابق شاہراہ نیلم پر چلنے والی تمام پبلک سروس گاڑیاں ، بسوں میں ٹرک کے برابر جبکہ کوسٹروں میں جیپ کے برابر سامان لوڈ کیاجاتاہے ڈرائیوروں کی لالچ سے مسافروں کو سفری سہولت میں مشکلات کاسامنا نیلم کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سیمنٹ بس کی گیلری میں رکھ کر لائی جاتی ہے جس باعث گردوغبار کیساتھ ساتھ سواریوں کواترنے اور چڑھنے میں پریشانی کاسامنا ہے جبکہ 10 سے 20 کلو بیگ جو سواریوں کے ساتھ لازمی ہوتا ہے کاکرایہ بھی وصولی جاری ہے نہ دینے والوں کو ذلیل وخوار کیاجاتاہے ۔

(جاری ہے)

سفر کی بنیاد پر سیٹیں نہیں بلکہ تعلق کی بنیاد پر سیٹیں فراہم کی جاتی ہیں ۔مظفرآباد بس سٹینڈ، آٹھمقام، شاردہ میں مسافروں کیساتھ نارواسلوک جاری ،جبکہ ٹریفک پولیس محض عیدی مہم میں مصروف کسی بھی مسافر کی شکایت پر عملدرآمد نہیں ہوتا بلکہ پولیس ٹرانسپوٹروں کو وارننگ اور بہترسفری سہولت کی فراہمی کیلئے نہیں اپنے اکاونٹ اپ ڈیٹ کرنے کیلئے پکڑ تے ہیں ۔عوامی حلقوں نے ڈی سی نیلم ، ایس پی نیلم سے مطالبہ کیاہے کہ ٹریفک پولیس کو مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ایکشن کرنا چائیے نہ کہ عیدی مہم کیلئے ۔