25سال قبل قائم ہونے والے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گہوری کی عمارت تاحال تعمیرنہ ہوسکی ‘160 سے زائد معصوم بچیاں موسم کی سختیاں بردا شت کرنے لگیں‘ طلبہ وطالبات نے اپنی گرہ سے چند ہ دیکر ماہانہ کرایہ پر مقامی گھر لے لیا

جمعہ 3 جولائی 2015 15:56

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)25سال قبل قائم ہونے والے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گہوری کی عمارت تاحال تعمیرنہ ہوسکی ۔160 سے زائد معصوم کلیاں موسم کی سختیاں بردا شت کرنے لگیں، طلبہ وطالبات نے اپنی گرہ سے چند ہ دیکر ماہانہ کرایہ پر مقامی گھر لے لیا، سکول میں فرنیچر نام کی کوئی چیز نہیں، وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید کے واضح احکامات کے باوجود محکمہ تعلیم نیلم گہوری سکول کو فرنیچر فراہم کرنے میں ناکام،2014-15 میں کروڑوں کافرنیچر محکمہ تعلیم کے آفیسران واہلکاران نے غبن کیا،گہوری سکول کی فرنیچر کیلئے دی گئی درخواست ردی کی ٹوکری کی نظر،جون سے قبل محکمہ تعلیم نیلم نے لاکھوں کے بوگس اور فرضی بلات بناکر فنڈز ہڑپ کیالیکن گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گہوری کو فرنیچر نہ فنڈز فراہم کیاجاسکا، وزیر تعلیم سکولزگہوری گرلز پرائمری سکول کی ناگفتہ بہہ حالت کانوٹس لیتے ہوئے فرنیچرز کی فراہمی کیلئے محکمہ کواحکامات صادر فرمائیں گزشتہ روز یونین کونسل دودھنیال کے نواحی علاقہ گہوری کے رہائشوں حاجی بشیر احمد ، بشیر احمد خان، صادق حسین، غلام محمد، شیرزمان ، شیر ولی ، اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعلیم نیلم سفید ہاتھی بن چکاہے عوام علاقہ گہوری کی درخواست پروزیرتعلیم سکولز میاں عبدالوحید نے محکمہ تعلیم نیلم کو احکامات صادر کیے تھے کہ فی الفور گہوری گرلز پرائمری سکول کوفرنیچر فراہم کیاجائے لیکن محکمہ تعلیم کے ڈی ای او ، ڈپٹی ڈی ای او سمیت کلرکوں نے درخواست ردی کی ٹوکری کی نظر کرتے ہوئے مال سال 2014-15 میں کروڑوں کافرنیچرغبن کیااور امسال جون سے قبل بھی ترقیاتی فنڈز کی مد میں لاکھوں روپے بٹورے ہیں عوام علاقہ نے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیاہے کہ گہوری سکول کی تعمیر کیساتھ ساتھ محکمہ تعلیم نیلم کوفرنیچرز کی فراہمی کیلئے پابند بنایاجائے گا۔

(جاری ہے)

بصورت دیگر عوام علاقہ ڈی ای ای نیلم مردانہ ونسواں ، ڈپٹی ڈی ای او اور کلرکوں کیخلاف احتساب بیورو کادرواز ہ کٹھکٹھائیں گے اور جعلی فرضی بوگس بلات کی ادائیگیوں کاحصول ممکن بنایاجائے گا۔