مشکل کی گھڑی میں متاثرین کی خدمت فلاحی اداروں کابنیادی کام ہے ‘فلاحی ادارے دنیا میں برپاہونیوالی تمام آفات سماوی کے نمٹنے کیلئے الرٹ رہاکریں تاکہ کسی بھی وقت آفات سماوی سے نمٹنے میں آسانی رہے

وامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سلیمان الوابی کا افطار ڈنر سے خطاب

جمعہ 3 جولائی 2015 15:57

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سلیمان الوابی نے کہاہے کہ مشکل کی گھڑی میں متاثرین کی خدمت فلاحی اداروں کابنیادی کام ہے ۔فلاحی ادارے دنیا میں برپاہونیوالی تمام آفات سماوی کے نمٹنے کیلئے الرٹ رہاکریں تاکہ کسی بھی وقت آفات سماوی سے نمنٹنے میں آسانی رہے ، اور انسانی جانوں کوبچایاجاسکے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے سعودی عرب میں کام کرنے والے فارن مشن کے اعزا ز میں دیئے گئے گرینڈ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس افطار ڈنر میں سعودی عرب کے شہر ریاض کے ایک مقامی ہوٹل میں دنیا کے 260 سے زائد سفیراء اور مختلف اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وامی کے سیکرٹری جنرل نے وامی کی کارکردگی پرروشنی ڈالی ،اور دنیابھر کے سفیروں کو وامی کے فلاحی کاموں کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی اس موقع پر جبوتی کے سفیر نے وامی کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ وامی ہمارے دست راست ہے ۔

(جاری ہے)

جو ہروقت دنیا کے بیشتر ممالک میں سعودی عرب کی نمائندگی کرتی ہے ۔ اور انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔ یاد رہے کہ وامی ہرسال سعودی عرب میں کام کرنے والے دیگر ممالک کے سفیروں وسربرہان کے اعزا ز میں افطار ڈنر کااہتمام کرتی ہے ۔ اور یہ افطار ڈنر بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی تھا۔