نو تعینات چیئرمین ریڈ کریسنٹ سٹیٹ برانچ زاہد علی شاہ کی دربار سہیلی سرکار پر حاضری ‘چادر چڑھائی

جمعہ 3 جولائی 2015 15:57

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) نو تعینات چیئرمین ریڈ کریسنٹ سٹیٹ برانچ زاہد علی شاہ کی دربار سہیلی سرکار پر حاضری چادر چڑھائی اور آزاد کشمیر کی بالخصوص زلزلہ زردہ عوام اور پسماندہ علاقوں میں بہترین کردار ادا کرنے کیلئے خصوصی دعا کی ۔ جس خلوص کا اظہار میرے سٹاف اور عام عوام نے کہا یہ لمحات زندگی کا حاصل میں ادارہ کی ترقی کیلئے تمام تر صلاحیتوں کا بھرپورا ستعمال کرنے کا عہد، سید کی اولاد ہوں صرف انسانیت کی خدمت شعار ہے۔

(جاری ہے)

خاندان نے آزاد کشمیر بھر سمیت ڈویژن مظفرآباد میں شاندار خدمات سر انجام دے رکھی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیلا ت کے مطابق ریڈکریسنٹ اسٹیٹ برانچ آزاد کشمیر کے نو تعیناتی چیئرمین زاہد علی شاہ نے اپنے دفتر میں حاضری رپورٹ دینے کے بعد سٹاف کے تمام شعبہ جات میں خود جا کر سٹاف سے ملاقات کی متعدد افراد اُن کے ساتھ پہلے سے رفاہی اداہ میں کام کر چکے تھے کو اپنے درمیان چیئرمین دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور والہانہ استقبال کیا بعد ازاں نئے چیئرمین دربار سہیلی سرکار پہنچنے اور چار پوشی کی اور خصوصی دعا کی اس موقع پر اُنہوں نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔