پیپلزپارٹی آزاد کشمیر سے متعدد اہم متحرک اور انتہائی جانثار عہددار اور کارکنان بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کیلئے تیار

جمعہ 3 جولائی 2015 15:57

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) پیپلزپارٹی آزاد کشمیر بالخصوص ڈویژن مظفرآباد سے متعدد اہم متحرک اور انتہائی جانثار عہددار اور کارکنان بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کیلئے تیار ہو گئے۔ موجودہ حکومت بالخصوص حلقہ تین کے کارکنون اور تنظیم کے ساتھ ہونے والے سلوک کی وجہ سے شعبہ خواتین کی عہدہ داران ، کارکنان اور نظریاتی کارکنان و عہدہ داران نے بھی پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کیلئے مشاورت کو آخری مرحلے میں داخل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی شعبہ خواتین سٹی کی صدر سمیت پی ایس ایف ، پی وائی او، پیپلز ٹریڈرزونگ، لیبر ونگ ، سمیت یونین کونسل گوجرہ اور سٹی کی 20وارڈز سے نظریاتی عہدہ داران و کارکنان نے ڈویژن مظفرآباد کے وزراء کے رویوں سے دلبر داشتہ ہو کر انتہائی اقدام اُٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔بہت جلد ایک بڑی پریس کانفرنس میں یہ تمام لوگ بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق خواتین کی اس میں ایک بھاری تعداد ہو گی جبکہ عہدہ داران کی بھی کثیر تعداد موجود ہو گی۔