دہشتگردی اوربجلی کی قلت پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘ وزیر اعظم نواز شریف

جمعہ 3 جولائی 2015 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی اوربجلی کی قلت پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وہ اسلام آباد میں پاکستان کیلئے جرمنی کے سفیرڈاکٹرسرل نن سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے دونو ں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں جرمن سفیر کے کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ اور توانائی کی قلت پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ جرمنی کے اقتصادی اورتجارتی وفود کے دورے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :