فراغت میں فلمیں دیکھنے کو ترجیح دیتا ہوں،ارجن کپور

جمعہ 3 جولائی 2015 16:25

فراغت میں فلمیں دیکھنے کو ترجیح دیتا ہوں،ارجن کپور

ممبئی ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے کہا ہے کہ ان کا پسندیدہ مشغلہ فلمیں دیکھنا ہے۔ بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے اپنی حالیہ گفتگو میں کہا ہے کہ ان کا پسندیدہ مشغلہ فلمیں دیکھنا ہے۔ وہ فراغت میں فلمیں دیکھنے کو کتابیں پڑھنے پر ترجیح دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کتاب ”ٹو اسٹیٹس“ بھی نہیں پڑھی ہوئی تھی۔ فلم میں کام کر کے انہیں کتاب کی کہانی کا پتہ چلا۔ اداکار نے کہا کہ وہ بچپن سے فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں۔ انہوں نے ہر معیاری فلم دیکھی ہوئی ہے، ان کے پاس فلموں کی ویڈیو سی ڈیز کی کلیکشن بھی موجود ہے۔ اداکار کی آئندہ فلم میں کرینہ کپور ان کی ہیروئن ہونگی۔ فلم کی عکسبندی کی شروعات رواں ماہ کے اختتام سے ہو گی۔