شاہد کپور ”جھلک دکھلا جا“ کے سیزن 8 میں جج کے فرائض انجام دیں گے

جمعہ 3 جولائی 2015 16:25

شاہد کپور ”جھلک دکھلا جا“ کے سیزن 8 میں جج کے فرائض انجام دیں گے

ممبئی ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے ٹی وی رقص شو ”جھلک دکھلا جا۔8“ کی عکسبندی کا آغاز کروا دیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہد کپور معروف ٹی وی رقص شو ”جھلک دکھلا جا“ کے سیزن 8 میں بطور جج فرائض سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

شو کی اقساط کی عکسبندی کا آغاز کر دیا ہے، اس شو میں ان کے ہمراہ جج پینل پر کرن جوہر، اداکارہ لارن گوئی لیب اور کوریو گرافر گنیش ہیج ہونگے۔ اداکار نے عکسبندی کے پہلے دن کی تصاویر مداحوں کے ساتھ انسٹا گرام کے ذریعے شیئر کیں، جس میں وہ دیگر ججوں کے ہمراہ مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، شو جلد ہی بھارتی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہو گا۔