ٹریفک پولیس کی ملی بھگت سے پیر چناسی روٹ پر ٹیوٹا ہائی ایس مالکان نے لوٹ مار کا بازار گرم کر دیا

سرکاری کرائے نامے کے برعکس مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کا سلسلہ جاری

جمعہ 3 جولائی 2015 16:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ٹریفک پولیس کی ملی بھگت سے پیر چناسی روٹ پر ٹیوٹا ہائی ایس مالکان نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ،سرکاری کرائے نامے کے برعکس مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنا شروع کر دیا ہے ،ٹیوٹا ہائی ایس کے لیے پیر چناسی روٹ پر مظفرآباد تا نیاز پورہ 40روپے کرایہ مقرر ہے جبکہ ہائی ایس مالکان مسافروں سے زبردستی 50روپے وصول کرتے ہیں ،مظفرآباد تا بٹلیاں سرکاری کرایہ 50روپے مقرر ہے جبکہ مالکان جبراً 60روپے وصول کرتے ہیں ،عوام کی طرف سے بار بار کی شکایات کے باوجود ٹریفک پولیس زائد کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتی ،بلکہ زائد کرائے وصول کرنے والوں کو ہر ممکن تحفظ مہیا کیا جا تا ہے ،متاثرہ عوام نے وزیر ٹرانسپورٹ، انسپکٹر جنرل پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کے زریعے پیر چناسی روٹ پر سرکاری کرائے ناموں پر عمل در آمد کرائیں تاکہ عوام لٹنے سے بچ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :