لائن آف کنٹرول پربسنے والے 3لاکھ لوگوں کوصحت کی بنیادی سہولیات سے محروم رکھاگیاہے‘ وزیرصحت ہیلتھ پیکج کاعباسپور حلقہ نمبراکے عوام کوکوئی فائدہ نہیں ملا ‘قمرالزمان خان وزیرصحت صرف باغ ضلع کیلئے جدوجہد کررہے ہیں

مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سردارفردوس بیگ کی ٹیلیفونک بات چیت

جمعہ 3 جولائی 2015 16:28

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) لائن آف کنٹرول پربسنے والے تین لاکھ لوگوں کوصحت کی بنیادی سہولیات سے محروم رکھاگیاہے وزیرصحت ہیلتھ پیکج کاعباسپور حلقہ نمبراکے عوام کوکوئی فائدہ نہیں ملا قمرالزمان خان وزیرصحت صرف باغ ضلع کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ایسالگتاہے کہ وزیرصحت صرف باغ ضلع کیلئے جدوجہدکررہے ہیں وزیرصحت نے عباسپور حلقہ نمبرا کی طرف کوئی توجہ نہیں دی عباسپور ہسپتال عدم تعمیر کاشکار عوام شدیدمشکلات کاشکار کوئی پرسان حال نہیں ہے اگرحکومت نے عباسپورکے عوام کوصحت کی بنیادی سہولیات فراہم نہ کی توعباسپور کے عوام اس ظلم وناانصافی کے خلاف شدیداحتجاج کرینگے ان خیالات کااظہار آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سردارفردوس بیگ نے اخباری نمائندوں سے لندن سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت کے صدرسردارمحمدیعقوب خان وزیراعظم چوہدری عبدالمجید سمیت دیگر حکومتی نمائندوں ن عباسپورکے عوام کیساتھ سوائے جھوٹے ہوائی اعلانات کے کچھ نہیں دیاجس کی وجہ سے پیپلزپارٹی حلقہ نمبرا میں مکمل طورپر ختم ہوچکی ہے سردارفردوس بیگ نے کہاکہ عباسپورکی تمام لوکل سڑکیں عرصہ بیس سال سے کھنڈرات کامنظرپیش کررہی ہیں بے روزگاری مہنگائی نے عوام کاجینا مشکل کردیاہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ عباسپورہسپتال کی جلدتعمیر شروع کیجائے تاکہ عوام کوصحت کی بنیادی سہولیات میسرہوسکے اوران کی مشکلات کاازالہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :