Live Updates

حلقہ نمبرامیں تحریک انصاف ایک مضبوط قوت بن کرابھررہی ہے ‘آزادکشمیر میں آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہوگی ‘ چارسالوں میں کرپشن کے ریکارڈقائم کرنے والوں کاکڑااحتساب کرینگے

تحریک انصاف حلقہ نمبراکے رہنما سرداربلال لطیف کا بیان

جمعہ 3 جولائی 2015 16:28

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف حلقہ نمبراکے رہنما سرداربلال لطیف نے کہاکہ حلقہ نمبرامیں پاکستان تحریک انصاف ایک مضبوط قوت بن کرابھررہی ہے آزادکشمیر میں آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہوگی چارسالوں میں کرپشن کے ریکارڈقائم کرنے والوں کاکڑااحتساب کرینگے تحریک انصاف آزادکشمیر میں مقبولیت کی منازل تیزرفتاری سے طے کررہی ہے چارسالہ دورحکومت میں عوام کی خدمت کی بجائے کرپشن کے ریکارڈقائم کرنے والوں کاکڑااحتساب ہوگا پاکستان تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں کامیابیوں کے جھنڈے گارے گی انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی قیادت ملک قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے عوامی مسائل کوہرفورم پراجاگرکرنے میں اپنا بھرپورکرداراداکررہی ہے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کواجاگرکرنے میں اپنا بھرپورکرداراداکیا جو کہ آزادکشمیر میں قائم پیپلزپارٹی کی حکومت گزشتہ چارسالوں کے دوران نہیں کرسکی تحریک انصاف کی مخلص قیادت اورکارکنان اپنی جماعت کی ترقی کیلئے بھرپورانداز میں کام کررہے ہیں آزادکشمیر کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :