پرائس کنٹرول کمیٹی عباسپور کابازارکاہنگامی دورہ

جمعہ 3 جولائی 2015 16:29

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)پرائس کنٹرول کمیٹی عباسپور کابازارکاہنگامی دورہ اورسبزی فروٹ مرغ فروش گوشت اوربیکری کی دوکانوں کاوزٹ کیا اورزائد ریٹ لگانے والوں کو جرمانے کئے گئے پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحصیلدار چوہدری صدرالدین اے ایس آئی عدنان خان اورسیدشوکت شاہ سمیت دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ تمام دوکانوں کاسروے کیااوربازارمیں پرائس کنٹرول کمیٹی کی لسٹیں آوایزں نہ کئے جانے پراورزائد ریٹ وصول کئے جانے والوں کوجرمانے کئے ۔

اورہدایت کی کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی لسٹ کے مطابق اشیا خودرکی چیزیں سبزی فروٹ مرغی اوردیگر بیکری کی چیزیں زائدریٹ پرفروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پرتحصیلدار چوہدری صدرالدین نے دوکاندارکوہدایت دی کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینہ میں تمام اشیاء خوردکی چیزیں مناسب ریٹ پردی جائے اورزیادہ سے زیادہ ریلیف دی جائے بصورت زائدریٹ وصول کئے جانے والوں کوگرفتارکیاجائے گااوران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

عوام علاقہ نے تحصیلدارچوہدری صدرالدین سمیت دیگرانتظامیہ کے ذمہ داروں کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کے اس اقدام سے عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف ملے گا۔جس پرعوام علاقہ انتظامیہ عباسپورکوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔