Live Updates

تحریک انصاف کی رکنیت سازی آزادکشمیر میں باقاعدہ سلطان محمودچوہدری صدرتحریک انصاف آزادکشمیر کی ہدایت پر آزاد کشمیر بھرمیں شروع ہوچکی ہے ‘پاکستان بھرمیں خاص کرپنجاب میں پیپلزپارٹی کامکمل صفایہ ہورہاہے

تحریک انصاف آزادکشمیر کے سنیئررہنما ممتازقانون دان سردارشفیق ایڈووکیٹ کا بیان

جمعہ 3 جولائی 2015 16:29

عباسپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے سنیئررہنما ممتازقانون دان سردارشفیق ایڈووکیٹ نے کہاکہ تحریک انصاف کی رکنیت سازی آزادکشمیر میں باقاعدہ سلطان محمودچوہدری صدرتحریک انصاف آزادکشمیر کی ہدایت پرآزادکشمیر بھرمیں شروع ہوچکی ہے اورپاکستان بھرمیں خاص کرپنجاب میں پیپلزپارٹی کامکمل صفایہ ہورہاہے۔

پاکستان تحریک انصاف ایک بڑی عوامی قوت بن کرابھررہی ہے چیئرمین تحریک انصاف پاکستان عمران خان کے ویژن پرعمل درآمدشروع ہوچکاہے 2016 ء آزادکشمیر میں تحریک انصاف سابق وزیراعظم صدرتحریک انصاف آزادکشمیر چوہدری سلطان محمودکی قیادت میں ایک مضبوط پارلیمانی جمہوری حکومت قائم ہوگی جوآزادکشمیر سے کرپٹ نااہل حکمرانو ں کاخاتمہ کرکے عوام کاحق حکمرانی اداکرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی سردارشفیق ایڈووکیٹ نے کہاکہ پی ٹی آئی کاسونامی مظفرآبادسے لیکر حلقہ نمبرا عباسپوراورعباسپورسے لیکر میرپورباغ حویلی سمیت تمام ضلعوں میں داخل ہوچکاہے اب کھوکھلے نعروں سے عوام کودھوکہ نہیں دیاجاسکتا ۔

(جاری ہے)

اورعوام پی ٹی آئی میں جوق درجوق شمولیت اختیارکررہے ہیں حلقہ نمبراعباسپورمیں پی ٹی آئی سابق وزیرصحت پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنماسرداراصغرآفندی کی قیادت میں مضبوط قوت بن چکی ہے پی ٹی آئی ہی وہ واحدجماعت ہے جوآزادکشمیر کی تعمیروترقی میں اپنا بھرپورکرداراداکرسکتی ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :