پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،آزادکشمیر کی موجودہ حکومت نے آزادخطہ میں ترقیاتی کاموں اور میگا پراجیکٹس دے کر عوام کی تقدیر بدل دی ہے

ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد پہلوان کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 3 جولائی 2015 16:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد پہلوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،آزادکشمیر کی موجودہ حکومت نے آزادخطہ میں ترقیاتی کاموں اور میگا پراجیکٹس دے کر عوام کی تقدیر بدل دی ہے۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بی بی شہید نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پاکستان کے عوام اور حقوق کے لیے قربان کر دی تھیں۔

انکے مشن کو جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خواجہ ساجد پہلوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کا خیال رکھا، بھٹو شہید نے روٹی ، کپڑا اور مکان کا نعرہ غریب عوام کو دے کر انکو حقوق دلوائے۔پیپلز پارٹی شہداء ، غازیوں کی جماعت ہے۔

(جاری ہے)

جو اپنے کارکنوں کو نوازتی ہے۔انھوں نے کہا میرا عہدہ عوام کی امانت ہے میں پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین شریک چےئرمین آصف علی زرداری، محترمہ فریال تالپور، چےئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کاتہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انھوں نے مجھے عزت دی ۔

خواجہ ساجد پہلوان نے کہا کہ ہم وفا نبھانے والے لوگ ہیں اور وفا کا بدلہ وفا کے ساتھ ہی دیتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین نے جو اعتماد کیا ہے اسکا صلہ ضرور دوں گا۔