دنیا کی سب سے بڑی افطاری خانہ کعبہ میں ہوتی ہے،تحقیق
جمعہ 3 جولائی 2015 16:40
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) رمضان المبارک کے مہینے میں روزانہ روزہ کھولنے کیلئے گھروں کے علاوہ مساجد میں بھی اہتمام کیا جاتا ہے لیکن تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی افطاری خانہ کعبہ میں ہوتی ہے، خانہ کعبہ میں افطاری کیلئے بچھائے جانے والے دسترخوان کی لمبائی 12 کلومیٹرہوتی ہے۔
(جاری ہے)
افطاری کا دستر خوان خانہ کعبہ میں طواف کی جگہ بچھایا جاتا ہے، اس پر روزانہ12 لاکھ روزے دار افطاری کرتے ہیں، یومیہ افطاری پر 10 لاکھ سعودی ریال کا خرچ آتا ہے جبکہ افطاری کے دوران روزہ داروں کو روزانہ 20 لاکھ آب زم زم کی بوتلیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ جوس، دودھ اور کیک سے بھی تواضع کی جاتی ہے۔دنیا کی اس سب سے بڑی افطاری کا دورانیہ صرف 10منٹ ہوتا ہے، 10 منٹ بعد دستر خوان سمیٹ لیا جاتا ہے اور فرش دھویا جاتا ہے کیونکہ10 منٹ بعد یہاں نمازِ مغرب پڑھائی جاتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.