کہوٹہ ، ناجائز منافع خوروں کیخلاف تحصیل انتظامیہ کا آپریشن جاری

جمعہ 3 جولائی 2015 16:52

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)ناجائز منافع خوروں کے خلاف تحصیل انتظامیہ کا آپریشن جاری ۔تحصیلدار کہوٹہ چوہدری امجد نے کہوٹہ شہر کے دورے کے دوران مہنگے داموں سبزی پھل وغیرہ فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ کیا۔ رمضان المبارک میں دکاندار عوام کو ریلیف دیں۔ زائد نرخوں پر سبزی پھل اور اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تحصیلدار کہوٹہ چوہدری امجد نے کہوٹہ شہر کے مختلف بازاروں مٹور روڈ، مین بازار اور بوہڑ بازار کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران دکانداروں فروٹ فروش محمد ناصر بوہڑ بازار کہوٹہ ، ندیم بوہڑ بازار کہوٹہ، شیخ خالد فروٹ فروش مین بازار کہوٹہ اور اقبال مٹور روڈ کہوٹہ کو مہنگے داموں پھل وغیرہ فروخت کرنے پر تقریباً 6ہزار روپے جرمانہ کیا۔ اس موقع پر شہریوں ، دکانداروں اور اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران تحصیلدار کہوٹہ چوہدری امجد نے کہا کہ ماہِ صیام میں تاجر خدا کا خوف کریں۔ مصنوعی مہنگائی کرنے والے کسی معافی اور رعایت کے مستحق نہیں۔