پنجاب بھر میں586ٹریفک حادثات میں4افراد جاں بحق،691زخمی

جمعہ 3 جولائی 2015 16:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 586ٹریفک حادثات میں04افراد جاں بحق جبکہ 691زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ211افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان حادثات کے دوران4افراداپنی جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں260ڈرائیورز ،28کم عمرڈرائیور،314مسافراور117پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ137ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت142متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد65حادثات میں73متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں 44 حادثات میں53متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل691متاثر ہونے والوں میں سے568مرد اور123خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں111افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور417فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور143زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر481موٹر سائیکلز84آٹو رکشے58موٹر کاریں40مسافربس17ٹرک، اور 68 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔