پاکستان اورافغانستان کو مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ،پنجاب کے صحت اورتعلیم کے اداروں میں افغانستان کے طلباء و طالبات کے داخلے کا کوٹہ مزید بڑھایا جائیگا،دہشت گردی اورانتہاء پسندی دونوں ملکوں کی مشترکہ دشمن ہے،ہمیں ملکر اس ناسور کا خاتمہ کرنا ہے،پاکستان اور افغانستان کی موجودہ قیادت قیام امن کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب کی افغان سفیر سے ملاقات میں گفتگو ، پاک افغان تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 3 جولائی 2015 17:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اورافغانستان کو مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ،پنجاب کے صحت اورتعلیم کے اداروں میں افغانستان کے طلباء و طالبات کے داخلے کا کوٹہ مزید بڑھایا جائیگا،دہشت گردی اورانتہاء پسندی دونوں ملکوں کی مشترکہ دشمن ہے،ہمیں ملکر اس ناسور کا خاتمہ کرنا ہے،پاکستان اور افغانستان کی موجودہ قیادت قیام امن کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے ۔

وہ جمعہ کویہاں پاکستان میں افغانستان کے سفیر جاناں موسیٰ زئی سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، پاک افغان تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے افغان سفیر سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تاریخی ،مذہبی اور ثقافتی رشتے قائم ہیں-دونوں ممالک کی قیادتوں او رسینئر حکام کے باہمی دوروں کے نتیجے میں پاک افغان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہواہے- پاکستان اورافغانستان کومختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی کے درمیان زیادہ سے زیاد ہ رابطے ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے صحت اورتعلیمی اداروں میں افغانستان کے طلباء و طالبات کے داخلے کا کوٹہ مزید بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہپاکستان ایک پر امن ملک ہے اور خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ی اورانتہاء پسندی دونوں ملکوں کی مشترکہ دشمن ہے اور ہمیں ملکر اس ناسور کا خاتمہ کرنا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔ دہشت گردوں اورانکے سہولت کاروں کو شکست دے کر ہی خطے میں پائیدار امن قائم کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی حکومت اورعوام نے دہشت گردی کو جڑسے ا کھاڑ نے کا عزم کیاہواہے-پاکستان اور افغانستان کی موجودہ قیادت قیام امن کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں بہتری آئی ہے۔افغان سفیر جاناں موسیٰ زئی نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے- پنجاب اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ باہمی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں افغانستان کے طلبا ء و طالبات کیلئے داخلے کا کوٹہ بڑھانے پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے شکر گزار ہیں۔افغانستان کے سفیرنے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو کابل کے دورہ کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ عنوان :