کراچی، رمضان میں شراب اسٹور بند ہونے کے باعث بلیک میں فروخت

ایکسائز انٹیلی جنس کے اے ای ٹی او سہیل عباس خان نے صدر میں چھاپہ مارکر 200بوتل شراب برآمد کرلیں

جمعہ 3 جولائی 2015 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) رمضان المبارک کے دوران شراب فروخت کرنے والے ایجنٹ سرگرم ہوگئے۔ اسٹور بند ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں سپلائرز بلیک میں شراب فروخت کررہے ہیں۔ ایکسائز پولیس کے ہاتھوں گرفتار سپلائر نے صدر و دیگر علاقوں میں شراب بیچنے والے سپلائرز کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ ان ایجنٹوں کو تھانوں کی پولیس کے علاوہ با اثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

ایکسائز انٹیلی جنس کے اے ای ٹی او سہیل عباس خان نے خفیہ اطلاع پر صدر کے علاقے میں واقع سٹی ویو نامی عمارت کے دسویں فلور پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرکے 200بوتل شراب بر آمد کرلیں۔ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ صدر و ملحقہ علاقوں میں رمضان المبارک کے دوران شراب سپلائی کرتا ہے اور اس نے اپنے فلیٹ کو ڈمپنگ پوائنٹ بنا رکھا تھا۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر دیگر سپلائرز کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :