لاڑکانہ ،پولیس کے مختلف مقامات پر کریک ڈاؤن، سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث 7ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور منشیات برآمد

جمعہ 3 جولائی 2015 17:43

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف شروع کیے گئے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں لاڑکانہ پولیس نے مختلف مقامات کاروائیاں کرکے سنگیت نوعیت کے مقدمات میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تعلقہ پولیس نے روپوش ملزم صدام مغیری کو پسٹل اور گولیوں سمیت، روپوش ملزم ظہیر ابڑو کو ریوالور اور گولیوں سمیت، مارکیٹ تھانہ پولیس نے ملزم وسیم مہر کو آدھا پاؤ چرست سمیت، ولید تھانہ پولیس نے ملزم امام الدین کوسو کو پاؤ چرس سمیت، حیدری تھانہ پولیس نے ملزم حضوربخش بھنڈ کو 20 کلو بھنگ سمیت، آریجا تھانہ پولیس نے ملزم دیدار علی جانوری کو 5 کلو بھنگ سمیت اور باڈہ تھانہ پولیس نے ملزم مزمل ہیسبانی کو 2 کلو بھنگ سمیت گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ کاروائیوں اور سماجی برائیوں میں ملوث عناصر اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو ہر صورت ? قانون کے گرفت میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :