آئیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کردیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 3 جولائی 2015 17:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزجمعہ کو جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق ضروری مرمت اور تعمیراتی کاموں کی وجہ سے منگل کو گوجر خان گرڈ، ایل ٹی سی، مندرہ اور ای سی ایم فیڈرز کے علاقوں میں صبح 6 بجے سے دن ساڑھے 10 بجے تک بجلی بند رہے گی تاہم تعمیراتی کام جلد مکمل ہونے کی صورت میں بجلی مقررہ وقت سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :