چینی وزیر خارجہ کی ایران کے ایٹمی پروگرام پر جامع معاہدے کے حوالے سے ویانا میں ملاقاتیں

ایرانی ایٹمی مسئلے کے حل کا وقت آ گیا ہے، جامع معاہدے پر پہنچنے کیلئے بنیادی عوامل موجود ہیں،امید ہے کہ معاہدہ ہو جائیگا چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 3 جولائی 2015 18:12

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر جامع معاہدے کے حوالے سے ویانا میں ملاقاتیں کی ہیں اور کہا ہے کہ توقع رکھی جانی چاہئے کہ معاہدہ طے پا جائے گا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے ویانا میں جرمنی، ایران، امریکا، یورپی یونین، فرانس اور آسٹریا کے حکام سے ملاقاتیں کی ہیں جس کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا ایرانی ایٹمی مسئلے کے حل کا وقت آ گیا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ جامع معاہدے پر پہنچنے کیلئے تمام بنیادی عناصر موجود ہیں اور تمام فریق باقی اختلافی معاملات طے کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب کی کوشش ہے کہ سات جولائی سے پہلے جامع معاہدہ طے پا جائے اور انہیں امید ہے کہ معاہدہ ہو جائیگا۔دوسری طرف ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کا عالمی ادارہ ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات میں غیرجانبدارانہ کردار ادا کرے۔ انہوں نے یہ بات عالمی ادارے کے سربراہ یوکیا امانو سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

متعلقہ عنوان :