برطانوی وزیراعظم اورابوظہبی کے ولی عہد کے درمیان ملاقات، دولت اسلامیہ کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال

جمعہ 3 جولائی 2015 18:13

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات لندن کی ڈاؤننگ سٹریٹ میں وزیراعظم کیمرون کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں عراق اور شام میں دولت اسلامیہ کی شدت پسندی کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شیخ محمد بن زید النیہان نے برطانوی وزیراعظم سے تیونس میں حملوں کے دوران تیس برطانوی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ متحدہ عرب امارات دولت اسلامیہ کے دہشت گردوں کے خلاف فضائی حملوں میں حصہ لے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :