یاسر شاہ سری لنکا کیخلاف سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر بن گئے

جمعہ 3 جولائی 2015 18:16

یاسر شاہ سری لنکا کیخلاف سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے اور ان کا نام سری لنکا کیخلاف ایک سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر آچکا ہے۔ وہ تاحال 21 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔ یاسر شاہ نے سری لنکا کیخلاف سیریز کے پہلے میچ میں 9 وکٹیں لی تھیں۔

(جاری ہے)

دوسرے ٹیسٹ میچ میں یاسر نے8 سری لنکنز شکار کئے جبکہ جمعہ کو شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز وہ تاحال چار وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔ یاسر شاہ سے قبل یہ اعزاز سعید اجمل کے پاس تھا۔ انہوں نے سری لنکز کیخلاف تین میچوں کی سیریز میں 18 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ عمران خان اور محمد آصف سری لنکنز کیخلاف 17،17 وکٹیں لے چکے ہیں۔ عمران خان نے بھی یہ کارنامہ تین میچوں کی سیریز جبکہ محمد آصف نے دو میچوں کی سیریز میں کیا تھا۔ وقار یونس نے 16 جبکہ عاقب جاوید نے بھی 16 وکٹیں لے رکھی ہیں۔