اﷲ نے پاکستان کو قدرتی اور انسانی وسائل سے مالا مال کیا ،نوجوان اور طلبہ کو مسائل کی دلدل میں دھکیلا جارہاہے ‘ لیاقت بلوچ
ملک میں ایسی پالیسی بنے اور ایسے نظام کی بالادستی ہو کہ طلبہ اور نوجوان ترجیح اول ہوں ، تعلیم ، کھیل اور روزگار یقینی بنایا جائے‘ خطاب
جمعہ 3 جولائی 2015 18:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ نوجوان پاکستان کی اصل قوت اور بیش بہا اثاثہ ہیں اﷲ نے پاکستان کو قدرتی اور انسانی وسائل سے مالا مال کیا ہے لیکن نوجوان اور طلبہ کو مسائل کی دلدل میں دھکیلا جارہاہے ، ملک میں ایسی پالیسی بنے اور ایسے نظام کی بالادستی ہو کہ طلبہ اور نوجوان ترجیح اول ہوں ، تعلیم ، کھیل اور روزگار یقینی بنایا جائے ، حکومتوں اور سرکاری اداروں کی نااہلی ، کرپشن ،جرائم کی سرپرستی کا رویہ نوجوانوں میں بغاوت پیدا کر رہاہے حکمران ہوش کے ناخن لیں ۔
لاہور میں شباب ملی ، اسلامی جمعیت طلبہ لاہور جامعہ پنجاب کے نوجوانوں کے مشترکہ اجلاس اور اسلامک لائرز موومنٹ کی جانب سے وکلا کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ وکلا نفاذ قانون ، حصول انصاف کے لیے ملک و ملت کے لیے جوہری کردار ادا کرسکتے ہیں ۔(جاری ہے)
ملک میں آئین ، جمہوریت اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے قوانین موجود ہیں لیکن جمہوریت ، پارلیمانی نظام اور ریاستی اداروں پر کرپٹ ، نااہل ، عیاش اشرافیہ قابض ہے ۔
وکلا ، سول سوسائٹی ، دانشور اور سیاسی جمہوری قوتیں نفاذ آئین ، اردو قومی زبان کے نفاذ ، ملک میں موثر نظام احتساب اور نظام انتخاب کی اصلاح کے لیے بااختیار الیکشن کمیشن اور تعلیم سب کے لیے ملک بھر میں تحریک چلائیں ، جماعت اسلامی ہراول دستہ کا کردار ادا کرے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.