لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا

ایل ایس ای25 انڈیکس33.90پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 6173.97بندہوا

جمعہ 3 جولائی 2015 18:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای25 انڈیکس33.90پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 6173.97بندہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر77کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔26کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،14کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 37 کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل21 لاکھ33 ہزار200حصص کا کاروبار ہو ا ۔

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں این آئی بی بنک لمیٹڈکے 8لاکھ13 ہزارحصص ،پاور سیمنٹ لمیٹڈ کے2لاکھ1 ہزارحصص۔جبکہ سلک بنک لمیٹڈ کے1 لاکھ96ہزار500حصص فروخت ہوئے۔سب سے زیادہ اضا فہ اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت7.67روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی پاکستان پٹرولیئم لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 0.55 روپے کم ہو گئی۔