کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں34ارب57کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس269.79پوائنٹس اضافے سے 35456.35پوائنٹس پر بند ہوا

جمعہ 3 جولائی 2015 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100کی35200,35300اور 35400کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں34ارب57کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت12.31فیصدکم جبکہ48.44فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،بینکنگ اور پٹرولیم سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 35543پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔

(جاری ہے)

تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جار ی رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس269.79پوائنٹس اضافے سے 35456.35پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر353کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے171کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ156کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ26کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں34ارب57کروڑ39لاکھ38ہزار74روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر76کھرب2ارب49کروڑ96لاکھ44ہزار110روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں35کروڑ58لاکھ92ہزار720شیئرز رہیں جوجمعرات کے مقابلے میں4کروڑ99لاکھ66ہزار70 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے ایکسائیڈ پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت49.35روپے اضافے سے1238.38روپے اورفیروز سنز کے حصص کی قیمت33.88روپے اضافے سے711.61روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی پاک ٹوبیکو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت34.05روپے کمی سے860.85جبکہ صفیر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت29.90روپے کمی سے575.10روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو کے الیکٹرک کی سرگرمیاں3کرو68ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے8.34روپے جبکہ جہانگیر صدیقی اینڈ کو کی سرگرمیاں2کروڑ57لاکھ18ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.26روپے اضافے سے28.65روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس190.79پوائنٹس اضافے سے 22313.47پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس377.70اضافے سے 59382.81جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس111.81پوائنٹس اضافے سے 24624.59پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :