نیشنل بُک فاؤنڈیشن نے انگریزی کتاب ”ESSENTIAL ENGLISH VOCALBULARY“ شائع کردی

جمعہ 3 جولائی 2015 18:42

اسلام آباد ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی تیز رفتاری کے ساتھ زیورِ طبع سے آراستہ ہونے والی کتب میں حال ہی میں آنے والی 394صفحات کی انگریزی کتاب ”ESSENTIAL ENGLISH VOCALBULARY“ شائع ہو گئی ہے۔ قیمت 500روپے ہے جسے این بی ایف ریڈرز کلب کے ممبران 55فی صد ڈسکاؤنٹ پر صرف 225روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔ مصنف پروفیسر اعجاز الہٰی ملک ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلبہ و اساتذہ کے لیے الفاظ کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر AسےZتک اہم لفظوں کے مفاہیم و مطالب کو آسان زبان و انداز میں بیان کیا ہے۔ یہ تحقیق کے طلبہ سمیت ہر صاحبِ علم کے لیے ایک مفید اور معلوماتی کتاب ہے جو 2007ء اور 2012 ء کے بعد 2015ء میں این بی ایف نے شائع کی ہے۔ یہ کتاب این بی ایف کی مرکزی بُک شاپ واقع 6۔ماوؤ ایریا، سیکٹر جی ایٹ فور، تعلیمی چوک اسلام آباد کے علاوہ اسلام آباد کلب اور دیگر شہروں میں این بی ایف کی قائم کردہ بُک شاپ پر دستیاب ہے۔