نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی تیزی سے مقبولیت پانے والی کتب کے نئے ایڈیشن کی اشاعت کا سلسلہ جاری

جمعہ 3 جولائی 2015 18:45

اسلام آباد ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی تیزی سے مقبولیت پانے والی کتب کے نئے ایڈیشن کی اشاعت کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ستار طاہر کی ترجمہ کی ہوئی جو ناتھن سولفٹ کی کتاب ”گلیور کی سیاحتیں“ کا تازہ ایڈیشن خوبصورت سائز اور گٹ اپ کے ساتھ شائع ہو گیا ہے۔ قیمت پہلے ایڈیشن سے کم کر کے 100روپے رکھی گئی ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران صرف 45روپے کے عوض حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کتاب کے دُنیا بھر کی زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں ۔ نظر ثانی مسعود اشعر اور بشارت علی سید نے کی ہے۔