گوجرانوالہ ٹرین حادثہ میں شہیدلیفٹیننٹ کرنل عامرجدون اوران کے بیوی بچوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

جمعہ 3 جولائی 2015 18:45

ایبٹ آباد۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) گوجرانوالہ ٹرین حادثہ میں شہید ہونے والے یونٹ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عامر جدون اور ان کے بیوی بچوں کی نمازجنازہ ایبٹ آباد میں ادا کردی گئی۔ لیفٹیننٹ کرنل عامر جدون شہید اور ان کے بیوی بچوں کی نماز جنازہ جمعہ کے روزایبٹ آباد میں ایف ایف گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں کورکمانڈرمنگلا‘کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈیمی کاکول‘کمشنر ہزارہ ‘ڈی آئی جی ہزارہ سمیت اعلیٰ فوجی حکام ‘مختلف سرکاری محکموں کے ا فسران اورسول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے جسد خاکی ایبٹ آباد کے علاقہ نواں شہر پہنچائے گئے جہاں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ شہداء کو سپردخاک کردیا گیا۔پاک فوج کے چاک وچوبند دستہ نے سلامی دی اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی جانب سے شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ لیفٹیننٹ کرنل عامر جدون شہیدنے 1998ء میں پاک فو ج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔شہید عامر جدون کے والد صابر جدون پاک فوج سے کرنل کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔شہید عامر جدون کے تین بھائی میجرعادل‘میجر عمران اورسکوارڈن لیڈرعدنان بھی ملک وقوم کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔

متعلقہ عنوان :