پاکستان ہاکی میں تشکیل نو کی ضرورت ہے،قومی کھیل کو بچانے کی خاطر اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے تیار ہوں،اٹیکنگ ہاکی وقت کی ضرورت اور اہداف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہو گی،منصور احمد
جمعہ 3 جولائی 2015 18:49
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سابق گول کیپر منصور احمد نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی، میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان ہاکی میں تشکیل نو کی ضرورت ہے اور قومی کھیل کو بچانے کی خاطر میں اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے تیار ہوں، گرین شرٹس دفاعی ہاکی کھیل رہی ہے جبکہ اٹیکنگ ہاکی وقت کی ضرورت بن گئی ہے اور اب اہداف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہو گی۔
تین مرتبہ کی اولمپک چیمپئن پاکستانی ٹیم کے آئندہ برس برازیل میں شیڈول ریو اولمپکس گیمز تک رسائی کے امکانات بہت کم رہ گئے ہیں لیکن اب اسے بیلجیئم میں جاری ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنا ہو گی اور اس کے بعد اسے اوشنیا کپ میں آسٹریلوی ٹیم کی جیت کا انتظار کرنا ہو گا۔(جاری ہے)
سے بات چیت کرتے ہوئے سابق گول کیپر نے کہا کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں برطانیہ کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر بہت مایوسی ہوئی، ہماری ٹیم کو تین بار اولمپک چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے لیکن اس وقت مجھے کھیل کا وہ معیار نظر نہیں آ رہا، ہماری ٹیم دفاعی حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے جبکہ اٹیکنگ ہاکی وقت کی ضرورت ہے، کھلاڑی میچ کے دوران دباؤ کو ہینڈل کرنا نہیں جانتے جس کی وجہ سے ہماری ٹیم کو شکستوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر فیڈریشن قومی کھیل کو بچانا چاہتی ہے تو اسے تجربہ کار کوچ کی خدمات حاصل کرنا ہوں گی چاہے وہ غیر ملکی کوچ ہی کیوں نہ ہو، اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مضبوط اور اپنے اعتماد کو ڈویلپ کرنا ہو گا، اس کے علاوہ ہمارے گول کیپنگ ڈیپارٹمنٹ کو بھی خصوصی طور پر توجہ کی ضرورت ہے اسلئے میں اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے تیار ہوں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.