اعصام الحق اور جائلز مولر دوسرے راؤنڈ میں نکولس موہاٹ اور ہوگز ہربرٹ سے نبرد آزما ہوں گے

جمعہ 3 جولائی 2015 18:54

اعصام الحق اور جائلز مولر دوسرے راؤنڈ میں نکولس موہاٹ اور ہوگز ہربرٹ ..

لندن ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ومبلڈن چیمپئن شپ، پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے جوڑی دار جائلز مولر دوسرے راؤنڈ میں نکولس موہاٹ اور ہوگز ہربرٹ سے پنجہ آزما ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے اعصام الحق اور لکسمبرگ کے جائلز مولر نے جرمنی کے بینجمن بیکر اور وینزویلا کے روبرٹو میٹن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر اور اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ ان کی جیت کا سکور 6-3 ، 6-3 اور 6-3 رہا۔ واضح رہے کہ دوسرے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ نکولس موہاٹ اور ہوگز ہربرٹ سے ہوگا۔