ٹور ٹی 20، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش بورڈ الیون کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
جمعہ 3 جولائی 2015 18:56
فتح اللہ ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) جنوبی افریقہ نے ٹور ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش بورڈ الیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے 100 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فتح اللہ میں کھیلے گئے وارم اپ ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش بورڈ الیون کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اوورز میں 99 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
کپتان امرالقیس 29 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ ڈیوڈ ویزے نے تین جبکہ کائل ایبٹ اور فنگیسو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے ہدف بآسانی 12 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کوئنٹن ڈی کاک 35 اور اے بی ڈی ولیئرز 25 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ملر 20 اور جے پی ڈومنی 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.