منڈا گچھ سریالہ میں جے یوآئی کے رہنمااوراس کے بھائی کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار

جمعہ 3 جولائی 2015 18:56

مانسہرہ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) مانسہرہ منڈا گچھ سریالہ میں جے یو آئی کے رہنما اور اس کے بھائی کے قتل میں ملوث نامزد ایک ملزم کو شنکیاری پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، باقی پانچ نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع ہے، ملزمان اپنے گھروں کو تالے لگا کر بیوی بچوں سمیت فرار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منڈا گچھ سریالہ میں خواتین جھگڑے کے دوران دو حقیقی چچا زاد بھائیوں میں لڑائی شروع ہوئی جس کے نتیجہ میں ضلعی رہنما اور نو منتخب جنرل کونسلر قاری زرین شاکر اور اس کے بھائی کو قتل اور واقعہ میں اس کا بیٹا شدید زخمی ہوا تھا۔

تھانہ شنکیاری نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد قتل میں ملوث ایک نامزد ملزم خزاں ولد نظام الدین ساکنہ سریالہ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :