یونین کونسل سیکرٹریوں کے علاقوں سے غائب ہونے کے باعث عوام کو برتھ سرٹیفکیٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا

جمعہ 3 جولائی 2015 18:57

ایبٹ آباد۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) یونین کونسل سیکرٹریوں کے علاقوں سے غائب ہونے کے باعث عوام کو برتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر فارموں کی تصدیق میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں دور دراز سے آئے سائلین نے صحافیوں کو بتایا کہ یونین کونسل سیکرٹریز عوام کیلئے وبال جان بن چکے ہے۔ سائلین کے مطابق سیکرٹریوں کے شاگرد سرٹیفکیٹس کے اجراء کیلئے عوام سے رقوم وصول کر رہے ہیں جبکہ سیکرٹریز اپنے دفاترسے غائب ہیں۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔