پاکستان میں کم آمدنی والے طبقہ کیلئے افراط زر کی شرح 0.23 فیصد اضافہ ریکارڈ

جمعہ 3 جولائی 2015 18:59

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان میں کم آمدنی والے طبقہ کے لئے افراط زر کی شرح 0.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 2 جولائی کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 8 ہزار روپے تک کی آمدن والے گروپ کے لئے قیمتوں کا حساس اشاریہ (ایس پی آئی) 206.08 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو اس سے پچھلے ہفتہ 205.6 پوائنٹس تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق کمبائنڈ گروپ کے لئے ایس پی آئی 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 215.59 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح مختلف آمدنی کے حامل گروپوں بشمول 8001 سے 12000 روپے، 12001 سے 18000 روپے، 18001 سے 35000 روپے اور اس سے زائد آمدنی کے حامل طبقات کے لئے ایس پی آئی میں بالترتیب 0.26 فیصد، 0.29 فیصد، 0.31 فیصد اور 0.32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس عرصہ میں چھ اشیاء کی اوسطاً قیمت میں کمی اور 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 29 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں۔

متعلقہ عنوان :