حکومت رواں سال معاشرے کے پسماندہ طبقے کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے انشورنس سکیم متعارف کرانے پر غورکر رہی ہے

جمعہ 3 جولائی 2015 18:59

اسلام آباد ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) حکومت رواں سال معاشرے کے پسماندہ طبقہ کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے انشورنس سکیم متعارف کرانے پر غور کررہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق حکومت نے اس سکیم کے لئے بجٹ میں9ارب روپے مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر ہیلتھ انشورنس سکیم ملک کے 23اضلاع میں شروع کی جائے گی جس میں مہلک بیماریوں کا ہسپتالوں میں علاج کرانا ممکن ہوگا۔ اس سکیم کا دائرہ کار آئندہ تین سالوں میں بتدریج بڑھایا جائے گا اور اس سے ملک کے 60 فیصد پسماندہ طبقہ استفادہ حاصل کرسکے گا۔