یونان میں بیل آؤٹ ریفرنڈم میں سخت مقابلے کی توقع

جمعہ 3 جولائی 2015 19:00

ایتھنز ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) یونان میں ایک تازہ ترین سروے سے معلوم ہوا ہے کہ بیل آؤٹ ریفرنڈم میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔ ایلکو پولنگ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کرائے گئے سروے میں جو ایتھنز نیوز پیپر میں شائع ہوا ہے کے مطابق بیل آؤٹ کے حق میں44.8 فیصد اور مخالف43.4 فیصد ووٹ پڑنے کا امکان ہے جبکہ11.8 فیصد نے اپنی رائے کا اظہار نہیں کیا۔

(جاری ہے)

یہ سروے آئی ایم ایف کی طرف سے اس وارننگ کے بعد شائع کیاگیا ہے کہ یونان کو بڑے مالی خسارے کا سامنا ہے اور اسے آئندہ تین سالوں میں اضافی 50 ارب یورو کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے کئے گئے سروے میں بتایا گیا تھا کہ بیل آؤٹ ریفرنڈم کی مخالفت میں زیادہ ووٹ پڑیں گے تاہم یونان میں بینک بند ہونے کے بعد اس صورتحال میں تبدیلی سامنے آئی ہے اور ریفرنڈم کے حامیوں میں اضافہ ہوا ہے۔