وزیراعظم محمد نواز شریف ناروے کی وزیراعظم ارنا سالبرگ کی دعوت پر منگل کو ناروے کا دورہ کریں گے

جمعہ 3 جولائی 2015 19:02

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف ناروے کی وزیراعظم ارنا سالبرگ کی دعوت پر منگل کو ناروے کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم تعلیم برائے ترقی کے موضوع پر اوسلو سمٹ میں شرکت کریں گے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پاکستان کے کسی رہنما کا پچھلے کچھ عشروں کے دوران ناروے کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوران تعلیم سے متعلق ہونے والی کانفرنس سے خطاب کریں گے اور مختلف عالمی لیڈروں سے ملاقاتیں کریں گی۔ وزیراعظم کی ناروے کے وزیراعظم کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت بھی ہوگی۔ وزیراعظم ناروے کے ولی عہد ہیسکان مینگوس سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کے اس دورہ سے انہیں ناروے کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا اور دونوں ممالک کے تعلقات بھی مستحکم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :