مساجد انتظامیہ اور قاری حضرات نے محافل شبینہ کے انعقاد کی تیاریاں شروع کردیں

جمعہ 3 جولائی 2015 19:04

اسلام آباد ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کی آمد کے پیش نظر مساجد انتظامیہ اور قاری حضرات نے محافل شبینہ کے انعقاد کی تیاریاں شروع کردیں۔

(جاری ہے)

قاری حضرات اور علماء کرام نے محافل شبینہ کے انعقاد کیلئے پروگرام ترتیب دینا شروع کردیئے ہیں تاکہ نماز تراویح کے بعد آخری عشرہ کے دوران باجماعت نوافل کی ادائیگی کا اہتمام کیا جاسکے۔ فیصل مسجد میں محافل شبینہ کا انعقاد آخری عشرے کی طاق راتوں میں کہا جاتا ہے جس کا آغاز7اور8جولائی سے ہوجائے گا اور یہ سلسلہ29 ویں شب تک جاری رہے گا۔