چیف سی پی ایل سی سندھ کا موسم کی تمازت سے متاثرہ افراد کی مدد و تیمارداری میں

پیش پیش سی پی ایل سی ممبران کو خراج تحسین

جمعہ 3 جولائی 2015 19:07

کراچی ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) چیف سی پی ایل سی سندھ زبیر حبیب نے حالیہ رمضان میں گرم موسم کی تمازت سے متاثرہ افراد کی مدد و تیمار داری کے حوالے خدمات سر انجام دینے والے سی پی ایل سی کے تمام زونل ممبران و اسٹاف کو مبارک باد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اپنے تہنیتی پیغام میں چیف سی پی ایل سی سندھ زبیر حبیب نے تمام زونل ذمہ داران سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کو حالیہ گرمی سے متاثرہ افراد کی طبیعت کی بحالی میں اہم ترین کردار ادا کرنے پر شاباش اور مبارک پیش کی ہے اور خدمتوں کے اس سلسلے کو مستقل اور مزید جاری رکھنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

زبیر حبیب نے مزید کہا کہ سی پی ایل سی سندھ کی یہ درخشاں تاریخ رہی ہے کہ ملک میں آنے والی کسی بھی آفت یا قدرتی بحران میں ہمارے رضا کاروں نے بے لوث اور لازوال خدمات سر انجام دی ہیں اور مستقبل میں بھی خلق خدا کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :