پرندوں کی خرید و فروخت کرنیوالے افراد کیلئے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

جمعہ 3 جولائی 2015 19:10

سرگودھا۔3جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) حکومت پنجاب نے سرگودہا سمیت صوبہ بھر میں پرندوں کی خرید و فروخت کرنیوالے افراد کیلئے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس کا مقصد جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے لوگوں کی بڑی تعداد پرندوں کو شکار کرکے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر فروخت کرتی ہے جس سے جنگلی حیات خطرے میں پڑ رہی ہے۔اس ضمن میں حکومت ِ پنجاب نے صوبہ کے تمام اضلاع کے محکمہ جنگلی حیات اورمحکمہ لائیو سٹاک کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ پرندے اور جانوروں کی خرید و فروخت کرنیوالے افراد کیلئے لائسنس کے اجراء کو یقینی بنائیں۔