گوجرانوالہ ٹرین حادثہ، شہید صوبیدار عثمان کی لاش نہر سے نکال لی گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 جولائی 2015 19:55

گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 جولائی 2015 ء) گوجرانوالہ ٹرین حادثہ میں شہید ہونے والے صوبیدار عثمان کی لاش نہر سے نکال لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوجرانوالہ میں پاک فوج کے دستے کو لے کر جانے والی خصوصی ٹرین کو پیش آئے حادثے میں لاپتہ ہونے والے شہید صوبیدار عثمان کی لاش نہر سے نکال لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شہید صوبیدار عثمان کی لاش نہر سے نکال لیے جانے کے بعد ٹرین حادثے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :