صدر گوگیرہ، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ،ایک شدید زخمی

حادثہ کا شکار ہونے والے تینوں موٹر سائیکل سوار نہر پر نہانے کے لیے جا رہے تھے، ٹرک ڈرائیور فرار

جمعہ 3 جولائی 2015 20:13

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) جی ٹی روڈ اوکاڑہ بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ایک شدید زخمی حادثہ کا شکار ہونے والے تینوں موٹر سائیکل سوار نہر پر نہانے کے لیے جا رہے تھے تفصیلات کے مطابق کوٹ نہال سنگھ اوکاڑہ کے رہائشی تین دوست محمد احمد ،علی اور اصغر موٹر سائیکل پر سوار نہر پر نہانے کے لیے جا رہے تھے جب وہ اوکاڑہ بائی پاس کے قریب پہنچے تو ایک تیز رفتار ٹرک نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محمد احمد اور محمد علی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ محمد اصغر شدید زخمی وہ گیا حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا مقامی پولیس نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا احمد اور علی کی اچانک موت کی اطلاع پر ان کے آبائی محلہ کوٹ نہال سنگھ میں قیامت صغریٰ برپا ہو گئی قریبی بازار سوگ میں بند ہو گئے پولیس نے دونوں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی میتیں ضروری کاروائی کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کر دیں جبکہ فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :