شہید پولیس افسروں واہلکاروں کے لواحقین کوشہداء کے عہدوں اور گریڈز کے حساب سے مراعات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
شہداء کے بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرے گی،جس کے لئے سفارشات آئی جی پنجاب محکمہ فنانس کو بھیجیں گے
جمعہ 3 جولائی 2015 20:15
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، مشتاق احمد سکھیرا نے حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد بم دھماکوں، ہنگاموں، دہشتگردی کی کاروائیوں اور پولیس مقابلوں کے دوران شہید ہونے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کے لواحقین کوشہداء کے عہدوں اور گریڈز کے حساب سے مراعات میں اضافے کانوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق نئے مراعتی پیکج میں اب شہید ہونے والے کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے لواحقین کو 50لاکھ روپے دئیے جائیں گے جس میں 10لاکھ گھر کی تعمیر یا خرید اور 40لاکھ امدادی رقم شامل ہو گی۔ اسی طرح اے ایس آئی سے سب انسپکٹرز کو 70لاکھ دئیے جائیں گے جس میں 20لاکھ گھر کی تعمیر یا خرید اور 50لاکھ کی امدادی رقم شامل ہو گی۔انسپکٹر سے ڈی ایس پی تک 90لاکھ دئیے جائیں گے جس میں 30لاکھ گھر کی تعمیر یا خرید اور 60لاکھ کی امدادی رقم ہو گی جبکہ ایس پی سے ایس ایس پی کے گریڈ کے افسران کو 1کروڑ 20لاکھ دئیے جائیں گے جس میں 40لاکھ گھر کی تعمیر یا خرید اور 80لاکھ کی امدادی رقم شامل ہوگی اور ڈی آئی جی اور اس سے اوپر کے رینک کے افسران کو 1کروڑ 50لاکھ روپے دئیے جائیں گے جس میں گھر کی تعمیر یا خرید کے لئے 50لاکھ اور 1کروڑ روپے کی امدادی رقم شامل ہو گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.