سیاسی جماعتوں ، کارپوریٹ سیکٹر، تاجروں اور اعلیٰ شخصیات کی طرف سے افطار پارٹیاں دینے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا
جمعہ 3 جولائی 2015 20:16
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء )رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں سیاسی جماعتوں ، کارپوریٹ سیکٹر، تاجروں اور اعلیٰ شخصیات کی طرف سے بڑے ہوٹلوں اور اپنی رہائشگاہوں پر افطار پارٹیاں دینے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ، رمضان المبارک کے باقی رہ جانے والے دنوں کے لئے بھی ہوٹلوں میں پیشگی بکنگ کرائی جارہی ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے مرکزی رہنماؤں کے گھروں کے علاوہ فائیوسٹار ہوٹلز میں افطار پارٹیوں اور افطار ڈنر کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں پارٹی رہنماؤں کے علاوہ دیرینہ کارکنوں اور صحافیوں کو مدعو کیا جارہا ہے جبکہ سیاسی شخصیات کی طرف سے افطار پارٹیوں میں اپنی جماعتوں کے علاوہ دوسری سیاسی جماعتوں میں موجود دوست رہنماؤں کو بھی مدعو کیا جارہا ہے ۔
علاوہ ازیں سماجی تنظیموں کی طرف سے بھی افطار ڈنرز دئیے جارہے ہیں جس میں فنڈ ریزنگ بھی کی جارہی ہے ۔کارپوریٹ سیکٹر اور تاجروں کی طرف سے بھی بڑے ہوٹلوں اور ہالز میں افطار پارٹیاں دی جارہی ہیں جس میں سرکاری شخصیات کو بھی مدعو کیا جارہا ہے ۔ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ تمام بڑے ہوٹلز اور ہالز میں رمضان المبارک کے باقی رہ جانے والے دنوں کے لئے پیشگی بکنگ کرا ئی جارہی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.