زکوٰ ۃ کی ادائیگی ہرصاحب نصاب مسلمان پرفرض ہے‘علامہ راغب حسین نعیمی
ہسپتالوں کی تعمیر،آلات کی خرید، ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل سٹاف کی تنخواہیں زکوٰ ۃ کی رقم سے ادا نہیں کی جاسکتی، ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ زکوٰ ۃ کا بہترین مصرف فقراء، غرباء، مسا کین اورفی سبیل اﷲ کے تحت مدارس دینیہ ہیں،جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب
جمعہ 3 جولائی 2015 20:16
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) معروف مذہبی اسکالرو جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ زکوٰۃ اسلام چوتھا بنیادی رکن ہے جس کی ادائیگی ہرصاحب نصاب مسلمان پرفرض ہے۔ ہسپتالوں کی تعمیر، آلات کی خرید، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تنخواہیں زکوٰ ۃ کی رقم سے دینا جائز نہیں ہے۔ زکوٰ ۃ کا سب سے بہترین مصرف فقراء، غرباء، مسا کین اورفی سبیل اﷲ کے تحت مدارس دینیہ ہیں۔
ان خیالات کاا ظہا ر انہوں گزشتہ روزخطبہ جمعۃ المبارک کے دوران عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے والے قوم کے حقیقی محسن ہیں۔مخیرات حضرات ماہ صیام کے مقدس ساعتوں میں زیادہ سے زیادہ صدقات و خیرات کرکے اﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول ؐکی خوشنود ی حاصل کرسکتے ہیں۔(جاری ہے)
معاشرے کے محروم طبقات کوماہ رمضان اور عید کی خوشیوں میں شامل کرنے ہمار ا دینی اوراخلاقی فریضہ ہے۔
قرآن کریم کے تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہرصاحب نصاب مسلمان زکوٰ ۃ کی ادائیگی کویقینی بنائے۔معاشرے سے غربت کے خاتمہ صدقات اور زکوٰ ۃ کی ادائیگی سے بآسانی ختم کیاجاسکتا ہے۔ تاجر برادری عوام کو ریلیف کی فراہمی کے کم سے کم منافع کوترجیح دیں۔علاوہ ازیں جامعہ نعیمیہ سے منسلک مساجد میں نماز جمعہ میں گوجرانوالہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے ایصال ثواب اوربلندی درجات کے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.