پنجاب حکومت سیاسی انتقام کے لیے پولیس کو استعمال کررہی ہے،پنجاب پولیس گلو بن چکی ہے ٗ میرے بھانجے نرم مزاج اورشائستہ نوجوان ہیں ، واقعہ کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی، تشدد کے واقعے پر پنجاب حکومت کو بے نقاب کرونگا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاٹوئٹر پر پیغا م
جمعہ 3 جولائی 2015 20:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ پنجاب حکومت سیاسی انتقام کے لیے پولیس کو استعمال کررہی ہے۔ جمعے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے اپنے متعدد ٹوئیٹس میں پنجاب پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر اپنے بھانجوں کی گرفتاری اور تشدد پر شدید تنقید کی۔
عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں سوال کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں پر تشدد کب سے کیا جانے لگا؟ انھوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں نوجوانوں پر صرف اس لیے تشدد کیا گیا کیوں کہ وہ ان کے بھانجے تھے۔جائے وقوع پر میڈیا کے فوراً پہنچ جانے کے معاملے کو عجیب قرار دیتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا کہ کہ اس واقعہ کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی ٗصوبائی پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے بتایا کہ پنجاب پولیس گلو بن چکی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.