گوجرانوالہ ٹرین حادثہ کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں ‘ ثروت اعجاز قادری

جمعہ 3 جولائی 2015 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سر براہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قا دری نے کہا ہے کہ ٹرین حادثہ میں دہشت گردی کے عنصر کو نظر انداز نہیں کیا جا نا چا ہئے ۔حادثہ کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں ۔شہید ہونے والے فوجی افسران ،جوانوں اور دیگر شہید ہونے والوں سے دلی ہمدردی ہے ۔شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ مرکزی رہنما محمد شاہد غوری ،صوبائی صدر پنجاب محمد شاداب رضا نقشبندی ،صوبائی رہنما محمد زاہد حبیب قا دری ،ڈاکٹر عمران مصطفی ،مجاہد عبد الرسول خان ،مفتی لیاقت حسین گجراتی و دیگر قائدین نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم کو اجتماعی دعاؤں کا سلسلہ شروع کرنا چاہئے۔حادثات ،سانحات اور قدرتی آفات سے بچنے کیلئے پوری امت اور بلخصوص پا کستانی قوم کو اجتماعی استغفار کرنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :